اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

اسلام آباد، شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری گرفتار

اسلام آباد پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ ترنول پولیس ایمان مزاری کو ان کے گھر سے گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئی۔

سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ خواتین پولیس اور سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد ان کی بیٹی کو لے گئے۔

سماجی رابطے کی وہب سائٹ ایکس پر شیریں مزاری نے اپنے بیان میں کہا کہ اہلکار ہمارے سیکیورٹی کیمرے اور ایمان کا لیپ ٹاپ اور فون بھی لے گئے ہیں۔

شیریں مزاری نے الزام لگایا کہ انہیں وارنٹ بھی نہیں دکھائے گئے، یہ اغوا ہے، گھر میں صرف دو خواتین تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.