اتوار 2؍صفر المظفر 1445ھ20؍اگست 2023ء

اسلام آباد، سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر گرفتار

اسلام آباد پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق علی وزیر  کو تھانہ ترنول پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تھانہ ترنول پولیس نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کو بھی گرفتار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.