attractive asian live local date review prostitutes in bangkok who will understand me some say i am sweety i hate liars poems

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی نے غیرملکی سیاحوں کے دل جیت لیے

پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی کی مقبولیت میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے، حال ہی میں اسکردو آنے والے امریکی اور برطانوی سیاحوں نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے پاک فوج اور سول انتظامیہ کے اقدامات کی دل کھول کر تعریف کی۔

غیرملکی سیاحوں نے پاکستان کو ایک محفوظ، جنت نظیر سیاحتی مقام قرار دیا اور کہا کہ وہ خود کو پاک فوج کے ہاتھوں میں انتہائی محفوظ تصور کرتے ہیں۔

پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی نے غیرملکی سیاحوں کے دل جیت لیے۔

امریکی سیاح Conan Bliss نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو بین الاقوامی سیاحت کے مرکز کے طور پر پروموٹ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے نئی سڑکوں کی تعمیر اور SCO کی طرف سے سیاحوں کے لیے 4G کی سہولت فراہم کرنے کا خصوصی ذکر کیا۔

برطانوی سیاح Rob Lucas نے پاکستان کے آنے کے اپنے تجربے کو انتہائی زبردست قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ جب انہیں بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لفٹ کیا گیا تو انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا کہ ہم پاکستان آرمی کے ہاتھوں میں ہیں، ہم محفوظ ہیں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک اور سیاح Kentin Cool نے کہا کہ پاکستان کے لوگ، یہاں کی خوراک اور قدرتی ماحول سب بہت خوبصورت ہیں، سیاح پاکستان کو ایک دلفریب مقام کے طور پر یاد رکھیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.