some say i am sweety mormon penpals hot young thai girls jessica27 gumtree worldwide

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کو ہرادیا

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا ستارہ بلند ہونے لگا، بنگال ٹائیگرز نے آسٹریلیا کو پہلی مرتبہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں شکست دے دی۔ 

شیر بنگلہ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے 132 رنز کے ہدف کا آسانی کے ساتھ دفاع کرلیا۔ 

 آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں اس کے لیے بہتر ثابت ہوا۔ 

مہمان ٹیم نے ہوم ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں صرف 131 رنز تک ہی محدود رکھا۔ 

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 36 اور محمد نعیم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ 3 وکٹیں لے کر کامیاب بولر رہے جبکہ مچل اسٹارک نے 2 اور ایڈم زیمپا اور اینڈریو ٹائے نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

چھوٹے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹنگ لائن بھی لڑکھڑا گئی اور بنگلہ دیشی بولرز کے آگے ان کی وکٹیں خزاں رساں پتوں کی طرح بکھرتی رہیں۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے صرف مچل مارش نے 45 رنز کی اننگز کے ساتھ بنگلہ دیشی بولرز کا مقابلہ کیا، تاہم ان کی اننگز کے تمام ہوتے ہی ہوم ٹیم کی جیت کے امکانات روشن ہوگئے۔ 

مہمان ٹیم کے بیٹسمین کی جانب سے ناقص پرفارمنس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ مچل مارش کے بعد ٹیل اینڈر مچل اسٹارک 14 رنز کے ساتھ دوسرے بہترین کھلاڑی تھے۔ 

بنگلہ دیشی بولرز نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو آخری اوور کی آخری گیند پر آل آؤٹ کرکے میچ 23 رنز سے جیت لیا۔ 

ہوم ٹیم کی جانب سے نسوم احمد نے 4، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمٰن نے دو دو جبکہ شکیب الحسن اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ لی۔ 

نسوم احمد کو بہترین بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.