سوشل میڈیا سائٹ فیس بُک پر وائرل ہونے والی6 سال پرانی پاکستانی میم خطیر رقم کے عوض فروخت کردی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ’میمز کی سردار‘ کا درجہ رکھنے والی اس فوٹو شاپ تصویر کو لاہور اور لندن سے تعلق رکھنے والے پلیٹ فارم آلٹر نے 20 ایتھریم میں نیلام کیلئے پیش کیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 ایتھریم پاکستان میں 84 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے۔
واضح رہے کہ 2015 میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے محمد آصف رضا رانا نے اپنے پُرانے دوست سے دوستی ختم کرنے کا اعلان ایک دلچسپ تصویر کے ساتھ کیا تھا۔
محمد آصف رانا نے پرانے دوست مدثر کی خودغرضی کے باعث دوستی ختم کی تھی اور نئے دوست سلمان کے ساتھ دوستی پروان چڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
اس میم نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی تھی، اور اب اس تصویر کو خطیر رقم میں نیلام کیا گیا ہے۔
آلٹر کے شریک بانی زین نقوی کے مطابق اس فوٹو شاپ میم یا تصویر کو این ایف ٹی لسٹنگ کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پر فروخت کیا گیا۔
Comments are closed.