ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ زمینی حقائق جاننے کے لیے او آئی سی فیکٹ فائنڈنگ مشن کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی حمایت کرتے ہیں۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے یورپی یونین، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) سمیت تیسرے فریق کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ زمینی حقائق جاننے کے لیے او آئی سی فیکٹ فائنڈنگ مشن کے دورہ مقبوضہ کشمیر کی حمایت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ او آئی سی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے بھارت سے مطالبہ کرتی رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ او آئی سی کا بھارت سے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل قراردادوں کے تحت حل کرنے کا مطالبہ ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کی اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔
Comments are closed.