جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں، ممتاز زہرا بلوچ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوگئیں۔

دفتر خارجہ اسلام آباد سے جاری بیان میں ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کا 2027 تک یونیسکو بورڈ کا ممبر منتخب ہونا اہم سفارتی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یونیسکو بورڈ ممبر دوبارہ منتخب ہونا سفارتی سطح پر یہ کامیابی ملک کےلیے باعث فخر ہے، دراصل یہ عالمی سطح پر بہت بڑی کامیابی ہے۔

پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست دے دی،پاکستان کا ممبر یونیسکو بورڈ اور وائس چیئرمین انتخابات میں منتخب ہوگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان یونیسکو کے مشترکہ اہداف کےلیے رکن ممالک کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔

ممتاز زہرا بلوچ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا ثبوت ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سفارتی طور پر تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.