بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 607 کیسز، 21 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 5 فیصد کے قریب ہو گئی۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 607 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 21 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا کے مزید 834 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 34 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 781 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار 275 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 47 ہزار 331 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 508 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 19 ہزار 163 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک کُل 22 ہزار 760 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 816 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 53 لاکھ 93 ہزار 974 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 13 ہزار 82 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 27 لاکھ 35 ہزار 993 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 55 ہزار 462 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 702 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 50 ہزار 259 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 871 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 560 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 385 ہو گئیں۔

کراچی میں کوونا کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا، شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کیس مثبت آنے کی شرح 20 اعشاریہ 34 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 84 ہزار 563 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 787 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 80 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 319 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 21 ہزار 989 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 601 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 362 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 116 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.