homemade hookup being honest about wanting hookup reddit what is hud hookup app hookup Mansfield Center emily willis hookup whatsapp groups for hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان: کورونا سے مزید 16 افراد انتقال کرگئے

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 622 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 16افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 1112 مریض شفایاب ہوگئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 40 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 328 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 66 ہزار 826 ہو چکی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 24 کروڑ 19 لاکھ 74 ہزار 235 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 49 لاکھ 22 ہزار 770 ہو گئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 44 ہزار334 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 3 لاکھ 66ہزار157 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 66 ہزار 750ہو چکی ہے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 38 ہزار 433مریض پورٹ ہوئے ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 132ہو چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 554 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 12 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 977 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 3 فیصد پر آ گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 571کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 417مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 149مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 374کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.