instant sex hookup sites farm girl hookup hookup lynchburg va the hookup game download

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احتجاج پر حکومت گہری نیند سے جاگی ہے، شیری رحمٰن

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور عوام کے احتجاج پر حکومت گہری نیند سے جاگی ہے، وزیر اعظم نے مہنگائی پر 19واں نوٹس لیا ہے، تین سال سے ملک پر نااہل حکومت، بد انتظامی اور مہنگائی کا راج ہے۔

ایک بیان میں شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکامیوں کی داستان اب بین الاقوامی جریدے سنا رہے ہیں، دی اکانومسٹ کے مطابق 43 ممالک میں مہنگائی کے اعداد و شمار میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ گلگت بلتستان پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہی جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 12.66 ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمٰن کہتی ہیں کہ اب وقت ہے کہ تمام اجتماعات سمیت سب چیزیں بند کر دی جائیں۔

سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ دی پلس کنسلٹنٹ کے مطابق اکتوبر 2021 میں 68 فیصد لوگوں کے اخراجات پورے نہیں ہوئے، 77 فیصد لوگ سمجھتے ہیں حکومت کی معاشی سمت غلط ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.