hookup hotshot mature cancer man and hookups mature hookup app hookup Millerton best place for discreet hookups married

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویرات کوہلی پاک بھارت ٹاکرے سے قبل نروس؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے ہائی وولٹیج گیم پاک بھارت ٹاکرے سے قبل گھبراہٹ کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا ہے۔

ویرات کوہلی نے انتہائی مضحکہ خیز انداز میں پاک بھارت ٹاکرے پر اظہارِ خیال اپنے ٹوئٹ میں کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بیٹی وامیکا کے ساتھ دبئی میں ناشتے کی تصویر شیئر کی ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ پُرمزاح انداز میں پاک بھارت ٹاکرے پر تبصرہ کیا۔

ویرات کوہلی نے لوگوں کی جانب سے سب سے زیادہ کیا جانے والا سوال لکھا کہ اتوار کو ہونے والے سب سے بڑے ٹاکرے کیلئے آپ گھبراہٹ کا شکار تو نہیں ہیں؟

جواب میں انہوں نے اپنے برانڈ ’Wrogn‘ کی ٹی شرٹ زیب تن کیے ، برانڈ کے لوگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس سوال کا جواب دیا۔

مداح اخذ کررہے ہیں کہ ممکنہ طور پر کوہلی اس بڑے میچ کیلئے بالکل نروِس نہیں ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بائیوسیکیور ببل کی سختیوں کی جھلکی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔

کوہلی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف ایک شاندار ریکارڈ ہے، کوہلی نے 2012 اور 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف نصف سنچری بنائی جس نے بھارت کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.