ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خود کو امریکی چائلڈ پریونشن ایکٹ لسٹ میں شامل کرنے کو مسترد کرتا ہے، پاکستان کسی غیر ریاستی مسلح دھڑےکی حمایت نہیں کرتا۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر ریاستی دھڑوں اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ کو واضح تسلیم کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لسٹ میں پاکستان کی شمولیت حقائق کے منافی اور کم فہمی کی عکاس ہے، رپورٹ کی اشاعت سے قبل امریکا کی طرف سے پاکستان کے کسی ادارے سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ رپورٹ جن بنیاد پر ترتیب دی گئی وہ تفصیلات بھی مہیا نہیں کی گئیں۔
Comments are closed.