پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 1400 سے زائد کشمیریوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ گرفتاریاں بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور بنیادی انسانی حقوق پامال کرنے کی بڑی مثال ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ایسے غیرقانونی اقدامات سے دنیا کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا۔
ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے بھارتی فوج کے جنگی جرائم اور آپریشن کے حوالے سے ڈوزیئرجمع کروادیے ہیں۔
Comments are closed.