پاکستان نے زمبابوے کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا ہے۔
گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 165 رنز اسکور کیے، محمد رضوان نے 91 ناٹ آؤٹ اور بابر اعظم نے 52 رنز بنائے۔
شرجیل خان 18 اور فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سے جونگ وے نے 3 وکٹ حاصل کیے۔
اس سے قبل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
گرین شرٹس کی جانب سے شرجیل خان اور محمد رضوان نے اننگ کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 35 کے اسکور پر گری جب شرجیل خان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے 126 رنز کی شراکت قائم کی، بابر اننگ کے آخری اوور میں 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد آنے والے فخر زمان کوئی رن نہ بنا سکے ۔
قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں سرفراز احمد، شرجیل خان اور حسن علی کو شامل کیا گیا ہےجبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد حفیظ، محمد رضوان، فخرزمان، فہیم اشرف، محمد حسنین، حارث رؤف اور عثمان قادر شامل ہیں۔
کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنےکے بعد کہا کہ وکٹ فریش لگ رہی ہے، اچھا اسکور کریں گے، پاکستان ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ،آصف علی ، دانش عزیز اور ارشد اقبال کو ڈراپ کیا گیا ہے ان کی جگہ سرفرازاحمد ، شرجیل خان اور حسن علی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ تیسرے میچ میں زیادہ سے زیادہ اسکورکرکے سیریز جیتیں گے۔
ان کاکہنا تھا کہ مڈل آرڈرمیں ٹیم مشکلات میں ہے، سرفراز احمد کو اس لیے لائے ہیں ۔
واضح رہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 11 رنز سے زیر کیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رن سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی۔
Comments are closed.