منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

پاکستان پر صرف ایک فیصد اشرافیہ کا کنٹرول ہے، مفتاح اسماعیل

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے موجودہ مردم شماری پر سوال اٹھادیا، یہ بھی کہا کہ پاکستان پر صرف ایک فیصد اشرافیہ کا کنٹرول ہے۔

کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی موجودہ مردم شماری کے مطابق 3 فیصد سے بڑھی ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تین فیصد آبادی کا بڑھنا ممکن نہیں ہے یا تو یہ مردم شماری غلط ہے یا پچھلی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے مطابق پاکستان میں ہر برس 90 لاکھ بچے پیدا ہوئے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تمام اعداد و شمار کے مطابق بھی پاکستان میں 55 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ صحت تعلیم کا انڈیکس افریقی ملکوں کے برابر ہو چکا ہے، پاکستان پر صرف ایک فیصد اشرافیہ کا کنٹرول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.