بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ٹیم کی کارکردگی ’ایبسلوٹلی ناٹ‘ سے جوڑ دی گئی

نیوزی لینڈ میں کھیلی جا رہی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی سے شائقینِ کرکٹ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

مداح قومی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق سوشل میڈیا پر بھرپور طریقے سے اپنی خوشی اور رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

سیریز کے ابتدائی 2 میچوں میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کو باآسانی شکست دینے پر پاکستان ٹیم اور کپتان بابر اعظم کے لیے ٹوئٹر پر ایک اکاؤنٹ سے تینوں کپتانوں کی تصویر شیئر کی گئی ہے۔

اس تصویر کو چیئرمین تحریکِ انصاف کے ماضی کے بیان سے جوڑ دیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اسے بہترین تصویر قرار دیا ہے۔

ایک شخص نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کے شاٹ کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جب کہ ایک اور اکاؤنٹ سے فاسٹ بولر حارث رؤف کو آخری اوورز کا ماہر بولر قرار دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بابر اعظم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 79 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ حارث رؤف نے میچ میں 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش اور دوسرے میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

ناقابلِ شکست بابر الیون منگل کو نیوزی لینڈ سے پھر میچ کھیلے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.