بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان نے 74 برس بعد کرتارپور میں بھائی سے ملنے والے سکہ خان کو ویزہ جاری کردیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن نے 74 سال بعد بھائی سے ملنے والے  سکہ خان کو ویزہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق سکہ خان کو پاکستان میں اپنے بھائی محمد صدیق سے ملنے کے لیے ویزہ جاری کیا گیا ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ سکہ خان کو اپنے خاندان کے دیگر افراد سے ملنے کے لیے ویزا جاری کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں بھائی 74 سال بعد کرتار پور صاحب راہداری پر دوبارہ ملے تھے۔

 پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ویزہ فری کرتار پور کوریڈور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لارہا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکہ خان نے سی ڈی اے آفتاب حسن خان سے بھی ملاقات کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.