بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایل 7: پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 12 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 109 رنز بنالیے ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کا رنگا رنگ ایونٹ اپنی آب و تاب کے ساتھ جاری ہے، کوئٹہ کے دونوں اوپنرز نے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کی ہیں، ویل سمیڈ 55 اور احسن علی 50 رنز پر کھیل رہے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے کپتان ٹاس کے لیے میدان میں اترے۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ملتان سلطانز کے شاہنواز دہانی اور جنوبی افریقی اسپنر عمران طاہر کے سندھی بولنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میچ کےلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حتمی الیون میں کپتان سرفراز احمد ،ویل سمیڈ، احسن علی، بین ڈنکیٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر ،جیمز فاکنر،عاشر قریشی، محمد حسنین اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی طرف سے ٹوم کوہلر، یاسر خان، حیدر علی، شعیب ملک، حسین طلعت، شرفان رتھرفورڈ، بین کٹنگ، سہیل خان، پٹ براؤن، ثمین گل اور عثمان قادر میدان میں اترے ہیں۔

کورونا وائرس نے دونوں ہی ٹیموں کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ایک طرف سے وہاب ریاض نہیں کھیل رہے ہیں، ان کی جگہ شعیب ملک نے قیادت سنبھالی ہے۔

دوسری طرف سرفراز احمد کو لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی کمی درپیش ہے، ایسے میں عمر اکمل کی واپسی کا امکان سامنے آیا تھا۔

پشاور زلمی اس ایونٹ کی واحد ٹیم ہے، جسے 4 مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ یہ ٹیم 2017ء میں ٹرافی بھی اٹھاچکی ہے۔

پی ایس ایل 6 کے فائنل میں ملتان سلطانز ہی نے پشاور زلمی کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جو 2019ء میں چیمپئن بنی تھی وہ ایونٹ میں رنراپ رہ چکی ہے جبکہ چھٹے ایڈیشن میں آخری نمبر پر رہی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.