بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شکاگو میں ریلوے ٹریک پر آگ کیوں لگائی جاتی ہے؟

سرد موسم میں ٹرین سروس بحال رکھنے کیلئے امریکا کے بڑے شہر شکاگو میں پٹریوں پر آگ لگانے کا طریقہ رائج کیا گیا ہے، مسافروں نے اس منظر کو کیمرے میں قید کرلیا۔

واضح رہے کہ شکاگو میں موسم سرما کے مہینوں میں عموماً یہ طریقہ کار اپنایا جاتا ہے، جہاں ابھی درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

پٹریوں پر برف جمنے اور ٹرین کی رفتار میں خلل پڑنے سے روکنے کے لیے پٹریوں پر آگ لگائی جاتی ہے، جس کی وجہ سے ٹرین کی رفتار برقرار رہتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.