بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہیمپشائر نے محمد عباس کی بولنگ کی ویڈیو شیئر کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس کا انگلش کاؤنٹی ہیمپشائر کے ساتھ معاہدہ ہونے پر برطانوی کلب نے ان کی پچھلے سیزن میں عمدہ بولنگ کی ویڈیو شیئر کردی۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔

کاؤنٹی کرکٹ میں ہیمپشائرکی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عباس نے مڈل سیکس کےخلاف میچ میں9 وکٹیں حاصل کی تھیں جس میں پہلی اننگز کے دوران ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔

پہلی اننگز میں محمد عباس نے ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹیں لی تھیں، میچ میں محمد عباس کی بولنگ کی بدولت ہیمپشائر نے 249 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس کا انگلش کاؤنٹی ہیمپشائر کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے۔

ہیمپشائر کاؤنٹی نے اعلان کیا ہے کہ محمد عباس کاؤنٹی چیمپئن شپ کے آغاز میں کم از کم پہلے دو ماہ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

حالیہ معاہدے کے بعد محمد عباس مسلسل دوسری مرتبہ ہیمپشائر کی جانب سے کھیلیں گے، اس حوالے سے فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہیمپشائر کاؤنٹی کو دوبارہ جوائن کرنے پر خوش ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.