بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن نے 74 سال بعد بھائی سے ملنے والے سکہ خان کو ویزہ جاری کردیا۔
اعلامیے کے مطابق سکہ خان کو پاکستان میں اپنے بھائی محمد صدیق سے ملنے کے لیے ویزہ جاری کیا گیا ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ سکہ خان کو اپنے خاندان کے دیگر افراد سے ملنے کے لیے ویزا جاری کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں بھائی 74 سال بعد کرتار پور صاحب راہداری پر دوبارہ ملے تھے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ ویزہ فری کرتار پور کوریڈور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لارہا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکہ خان نے سی ڈی اے آفتاب حسن خان سے بھی ملاقات کی۔
Comments are closed.