افغانستان سے متعلق اسلام آباد میں ہونے والی کانفرنس ملتوی کردی گئی، کانفرنس افغانستان کی درخواست پر ملتوی کی گئی۔
افغانستان کے حوالے سے کانفرنس کل دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہونا تھی، جو 3 روز تک جاری رہنا تھی۔
ذرائع کے مطابق افغان حکومت کی درخواست پر بلائی گئی کانفرنس میں پاکستان نے مختلف افغان رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی تھی۔
ذرائع کے مطابق کانفرنس میں افغان طالبان کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی۔
ادھر دفتر خارجہ نے بھی پاکستان کی طرف سے افغانستان سے متعلق 3 روزہ کانفرنس کے التوا کی تصدیق کی ہے۔
وزارت خارجہ کے مطابق 17جولائی سے ہونے والی کانفرنس عیدالاضحی کے بعد تک ملتوی کی گئی، کانفرنس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Comments are closed.