best place for discreet hookups married california hookup bar asian girls office hookup hookup Vincentown New Jersey hookup Birmingham

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں کورونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی آگیا

کووڈ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کا کیلیفورنیا ویرینٹ بھی آگیا، کورونا سے متاثرہ کئی مریضوں میں کیلیفورنیا کا ویرینٹ پایا گیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ زیادہ لوگوں نے ویکسین نہ لگوائی تو کورونا وبا دوبارہ سراٹھاسکتی ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ تقریباً تمام ویکسین اس نئے ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی پانچویں لہر سے بچنے کیلئے ویکسی نیشن کے اہداف حاصل کرنا ضروری ہیں، زیادہ لوگوں نے ویکسین نہ لگوائی تو کورونا وبا دوبارہ سراُٹھا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، نوشہرہ، فیصل آباد اور مردان میں ویکسی نیشن کا عمل مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.