hookup Monmouth Junction NJ hookup Middletown Delaware 80 hookup hookups skateboards shirts mature hookup app edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔

افغانستان کے عبوری وزیرِ خارجہ امیرخان متقی کی جانب سے شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، سیکریٹری کامرس صالح احمد فاروقی، چیئرمین پی آئی اے ارشد ملک، چیئرمین نادرا طارق ملک، کسٹم، ایف بی آر اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی وزیر خارجہ شاہ محمود کے ہمراہ ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے عبوری وزیراعظم ملا حسن آخوند سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہ محمود قریشی اس دورے کے دوران افغان طالبان کی قیادت سے افغانستان کی صورتحال، پاک افغان تعلقات اور سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.