4 foot by 8 foot solar panel hookup edelman hookup hookup Wurtsboro NY hookup Parsippany NJ

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خورشید شاہ کے پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینئر پی پی پی رہنما خورشید شاہ کو ضمانت پر مبارک باد دی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے نیب کیساتھ مل کر خورشید شاہ کو دو سال قید میں رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا، خورشید شاہ کے پورے خاندان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کو جھکایا اور ڈرایا نہ جاسکا، کرپشن کے جعلی مقدمات کی آڑ میں خورشید شاہ کو دراصل جمہوریت سے وفا کی سزا دی گئی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے خلاف مزاحمت کی توانا آواز کو دبانے کی کوشش کی۔

سعید غنی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’چیئرمین بلاول بھٹو کی دورۂ فیضان مدینہ میں لی گئی تصویر۔‘

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما و قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کرلی ہے۔

 قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف اور پی پی پی رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 18 ستمبر 2019 کو اسلام آباد میں گرفتار کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.