بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان میں کورونا وبا کے دوران بے روزگاری بڑھ گئی

ملک بھر میں کورونا کے دوران 37 فیصد افراد کی ملازمت چلی گئی یا کام نہیں ڈھونڈ سکے، 2 کروڑ 73 لاکھ ورکرز وبا سے متاثر ہوئے۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سینیٹ میں تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران 12 فیصد ورکرز کی آمدن میں کمی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثر ہوا۔

خیبر پختونخوا میں 55 فیصد ملازمت پیشہ کی ملازمت چلی گئی یا آمدن میں کمی ہوئی۔

ملک میں جولائی کے 15 روز میں 26 افراد گھروں میں کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایک دن میں ویکسینیشن کی تعداد 5 لاکھ ہے۔3 فروری سے اب تک 4 لاکھ نو ہزار کو رونا کیسز آئے ہیں ویکسین کی ایک ڈوز سے بھی آپ محفوظ ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق ویکسینیشن لگوانے سے واضع فرق آیا ہے۔جنہیں ویکسینیشن کے بعد کورونا ہوجاتا ہے وہ خطرے سے کافی حد تک محفوظ رہیں گے۔ حفاظتی تدابیر پر عمل بھی کرنا ہے اور ویکسین بھی لگوانی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.