سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 689 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 83 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 3 ہزار 755 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 03 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 580 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 97 ہزار 887 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 91 ہزار 440 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 5 ہزار 362 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 79 ہزار 867 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 61 ہزار 128 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 83 لاکھ 47 ہزار 597 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں اب تک کُل 6 کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار 999 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 9 لاکھ 12 ہزار 15 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 42 ہزار 401 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 89 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 10 ہزار 463 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 171 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار 154 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 200 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 2 ہزار 94 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 884 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 33 ہزار 131 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 715 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 517 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 342 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 127 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 179 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.