پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا قیام مشکوک اور متنازع ہے۔
شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی صحافتی تنظیموں کے پرامن احتجاج کی حمایت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اتھارٹی سے متعلق قانونی مسودے کو ابھی تک کیوں خفیہ رکھا گیا ہے۔ قانونی مسودے کے بغیر حکومت کس چیز پر مشاورت کر رہی ہے؟
شیری رحمان نے کہا کہ حکومت قانونی مسودہ صحافتی تنظیموں اور پارلیمان کے سامنے پیش کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اظہار کی آزادی پر قدغنیں لگانے کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے اور ملک میں میڈیا مارشل لا نہیں لگنے دیں گے۔
Comments are closed.