بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے اینڈرائیڈ ایپ متعارف کرا دی

پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے محفوظ شہری ہوا بازی سے متعلق اینڈرائیڈ ایپ متعارف کرا دی جو اب پلے اسٹور پر دستیاب ہے۔

ایپ کا مقصد عوام اور ایویشن سے وابستہ دیگر اسٹیک ہولڈرز کو رضاکارانہ طور پر کسی بھی واقعہ، مسئلہ یا بے قاعدگی کو بلاواسطہ پی سی اے اے کو رپورٹ کرنے کے لئے آسان پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

عام عوام، ہوائی سفر کرنے والے مسافر اور شہری ہوابازی سے منسلک دیگر اسٹیک ہولڈرز اب ایسے کسی بھی خطرے یا واقعہ کو رپورٹ کرسکتے ہیں جو جہاز یا اس میں سوار مسافر یا ایئرپورٹس اور اس کے نظام کے لئے نقصان کا باعث بن سکتے ہوں۔

پی سی اے اے کی جانب سے متعارف کرائی گئی اینڈرائیڈ ایپلیکیشن کے زریعے بہت سے مختلف اقسام کے خطرات، چھوٹے بڑے حادثات، ٹوٹ پھوٹ، غفلت، ذمہ داری میں کوتاہی وغیرہ کے واقعات رپورٹ کئے جاسکتے ہیں۔

رپورٹ کرنے والا شخص فائلز، تصاویر وغیرہ کے ساتھ وضاحتی ثبوت کے طور پر اپنا بیان بھی اپ لوڈ کراسکتا ہے۔

ایپ استعمال کرتے وقت رپورٹ کرنے والا شخص اپنی شناخت ظاہر کرنے کا پابند نہیں۔

شہری / مسافر کسی بھی خطرہ اور واقعہ کی رضاکارانہ طور پر ان لائن اطلاع باآسانی پی سی اے اے ویب سائٹ پر جاکر بھی دے سکتے ہیں۔

www.caapakistan.com.pk

یا

apps.caapakistan.com.pk:2018

واضح رہے کہ پی سی اے اے شہری ہوا بازی نے صارفین کی خواہش کے مطابق محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے لئے سرکردہ ہے جبکہ یہ جہاز اور اس میں سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت کے لئے بنائے گئے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کی خلاف ورزی کے حوالے سے زیرو ٹولرینس کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.