بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

زرداری کی درخواستِ بریت، نیب تحریری جواب پیش نہ کر سکا

احتساب عدالت اسلام آباد میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) آصف علی زرداری کی بریت کی درخواست پر تحریری جواب پیش نہ کر سکا۔

اسلام آبادکی احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ایک روز حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد بہت سی درخواستیں بریت کے لیے دائر ہوئیں، عدالت نے بھی معاملے پر چیئرمین نیب کو خط لکھا ہوا ہے، امید ہے کہ آئندہ سماعت تک چیزیں کلیئر ہو جائیں گی۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں نیب کے گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری کی آج عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 6 دسمبر تک ملتوی کر دی ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.