بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اس سال مکمل سلیبس پڑھایا جائے گا، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اس سال مکمل سلیبس پڑھایا جائے گا، مئی اور جون میں امتحان ہونگے، جبکہ اے اور او لیول کے بھی مقررہ وقت پر امتحان ہونگے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاکہ میرا نظریہ رہا ہے تعلیم سیاست سے بالاتر ہے،تعلیم میں ہم نے سب نے مل جل کر کام کرنا ہے، آج کی کانفرنس کی میزبانی حکومت سندھ نے کی ہے۔

وزیر تعلم نے پریس کانفرنس کے دوران رواں سال لازمی امتحانات لینے کا اعلان کیا ، اور کہا کہ اس حوالے سے ہم کوئی دباؤ برداشت نہیں کریں گے ۔

شفقت محمود نے کہاکہ گزشتہ تعلیمی سال کورونا کی وجہ سے سلیبس کم کیا تھا تاہم اب اسے مکمل پڑھایا جائے گا، ہم سب صوبوں کو اپنے ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، سب مل کر ہی فیصلہ کریں گے جہاں جہاں اختلاف ہیں انہیں دور کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک کی سپورٹ سے گرانٹ ملی ہے،جن اضلاع میں بچے اسکول سے باہر ہیں وہاں ورلڈ بینک کے تحت پروگرام چلا رہے ہیں،بچیوں کے اسکول کی چار دیواری واش روم اور دیگر ضروریات کو پورا کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں بچیاں تعلیم حاصل کرسکیں،تعلیم کا درست ڈیٹا جمع کرنے کیلئے تنظیم بنانے پر بات چیت کی گئی ہے،ریاست نے تعلیم کو وہ ترجیح نہیں دی جو دینی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہاکہ بحیثیت قوم تعلیم پر انویسمنٹ زیادہ کرنی ہوگی،نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے کام کی ابتداء کی ہے،تعلیم پر عوام کے وژن کو آگے لے کر جائیں گے، ہائی سکینڈری اسکول اور مزید نئی یونیورسٹیاں بنانے کی ضرورت ہے۔

شفقت محمود کاکہنا تھا کہ کوویڈ19 کے مقابلے میں پاکستان ایک مثال ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.