بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا بہت بڑی پیش رفت ہے، ذلفی بخاری

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی امور ذلفی بخاری نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ووٹ کا حق ملنے کو بڑی پش رفت قرار دے دیا۔ 

سابق معاون خصوصی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی آئی ووٹنگ کے ذریعے حق رائے دہی استعمال کرسکتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا بہت بڑی پیش رفت ہے۔

اسی پروگرام میں شریک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یک طرفہ قانون سازی کر کے الیکشن کروانے کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔

ان سے قبل  پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے 2017 سے ابھی تک الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر کوئی کام ہی نہیں کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.