بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسپیکر اسد قیصر نے قادرمندوخیل کی اجلاس میں شرکت پر پابندی لگادی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رکن قادر مندوخیل کے اجلاس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق قادرمندو خیل پر ایک دن کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے.

ذرائع اسپیکر آفس  کے مطابق عبدالقادر مندوخیل 19 نومبر کے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں اچانک اس وقت گرما گرمی پیدا ہو گئی جب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر مندوخیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر مندوخیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر مندوخیل کو اپنی حد میں رہنے کی وارننگ دی تھی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے عبدالقادر مندوخیل کی رکنیت معطل کرنے اور سیکیورٹی کو انہیں ایوان سے باہر نکالنے کی بھی ہدایت کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.