پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 25 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 14 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 207 کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 25 ہزار 313 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 153 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 657 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 37 ہزار 212 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 117 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 40 ہزار 292 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 53 ہزار 625 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 63 لاکھ 53 ہزار 468 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 67 ہزار ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 8 ہزار 62 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 789 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 493 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 15 ہزار 936 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 6 ہزار 237 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 34 ہزار 240 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 1 ہزار 9 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 42 ہزار 909 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 787 مریض وفات پا چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 322 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 375 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 461 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 190 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
Comments are closed.