emily willis hookup glasgow hookups galaxy s10 stereo hookup best place for discreet hookups married dog screening hookup to laptop

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

صحافی اطہر متین قتل کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

صحافی اطہر متین قتل کیس کے ایک مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی سے منسلک صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک مرکزی ملزم کو سندھ بلوچستان بارڈر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے ملزم اشرف بروہی کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

مظاہرے میں شہید صحافی کی بیٹیوں اور اہلخانہ سمیت صحافی برادری، سیاسی جماعت کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے، اس سلسلے میں مزید تفصیلات جلد میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔

دوسری جانب صوبۂ سندھ کے وزیرِ اطلاعات سعید غنی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کراچی کے صحافی اطہر متین کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ملزم اشرف کو سندھ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ صحافی اطہر متین کے قاتل کو قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ صحافی اطہر متین کے قتل کے الزام میں اس سے قبل بھی کئی افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.