cancer man and hookups my senior hookup reviews app for plane hookups secure hookup site hookup Mount Ephraim

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چیئرمین سینیٹ چوہدری برادران سے ملنے پہنچ گئے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی مسلم لیگ ق کے سربراہان، چوہدری برادران چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین کی عیادت کریں گے۔

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کریں گے۔

مسلم لیگ ق کے قائدین، چوہدری برادران چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی نے اپوزیشن سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مانگ لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سجرانی چوہدری برادران سے ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کریں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اپوزیشن کے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک اور مارچ کے حوالے سے بھی چوہدری برادارن سے بات چیت کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک پر بھی گفتگو ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.