knoxville hookups best place for discreet hookups married hookup Millerton hookup agency in singapore

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیر ترین میڈیکل چیک اپ کیلئے لندن روانہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ترین گروپ کے رہنما جہانگیر ترین میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن روانہ ہو گئے۔

جہانگیر ترین 1 ہفتے لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج رہے ہیں۔

پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما اب 1 ہفتے لندن میں رہیں گے جہاں وہ اپنا میڈیکل چیک اپ کرائیں گے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔

لندن روانگی سے قبل انہوں نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے نام اپنا پیغام بھی چھوڑا ہے۔

پیغام میں جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ کے لیے لندن جا رہا ہوں، آپ لوگوں نے متحد اور رابطے میں رہنا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.