جمعرات 6؍شوال المکرم 1444ھ27؍اپریل 2023ء

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ایک روزہ سیریز کا آج سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آغاز ہورہا ہے۔

پہلا میچ دوپہر ڈھائی بجے پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز ٹرافی کی رونمائی کی گئی جبکہ دونوں ٹیموں کے اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران تیز بارش ہوئی جس کے باعث سیشن شیڈول ٹائم سے پہلے ختم کردیا گیا۔

اس سے قبل ہونے والی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں نیوزی لینڈ نے دو صفر کے خسارے میں جانے کے بعد سیریز دو، دو سے برابر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.