پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایئر سروس معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق ڈی جی سی اے اے اور صدر سعودی جنرل اتھارٹی سول ایوی ایشن نے معاہدے پر دستخط کیے۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ایئر سروس معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت ہوابازی میں منعقد ہوئی۔
نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد اور وزیراعظم کے مشیر ہوابازی فرحت حسین ملک نے تقریب میں شرکت کی۔
ترجمان وزارت ہوابازی نے مزید کہا کہ سعودی وزیر حج اور سعودی سفیر بھی معاہدے کی تقریب میں شریک ہوئے۔
Comments are closed.