پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل کھیلا جائے گا، قومی ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے جبکہ ہوم ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں متوقع ہیں۔
پاکستان کو 4 میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے، تاہم سیریز میں فتح کے لیے اسے مزید ایک جیت درکار ہے۔
تیسرے میچ کی طرح سیریز کا چوتھا اور آخری میچ بھی سینچورین میں کھیلا جائے گا۔
قومی ٹیم پروٹیز کے خلاف سیریز جیتنے کے لیے پُر عزم ہے، پھر کپتان بابر اعظم بھی تیز ترین 2000 رنز کی تکمیل سے صرف 84 رنز کی دوری پر ہیں۔
ذرائع کے مطابق آخری میچ کے لیے ٹیم پاکستان میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے، البتہ ہوم ٹیم میں ایک دو تبدیلیاں ہوسکتی ہیں۔
سینچورین میں جس وکٹ پر آخری میچ کھیلا جائے گا اُس پر بڑا اسکور متوقع ہے۔
سیریز کا فیصلہ کن میچ شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوگا۔
Comments are closed.