منگل 21؍شعبان المعظم 1444ھ14؍مارچ 2023ء

پاکستان افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

پاکستان افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے سیریز کے شیڈول میں معمولی ردوبدل کردیا۔

شیڈول میں تبدیلی دونوں بورڈز نے باہمی رضامندی سے کی ہے۔

اب پاکستان اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 مارچ سے شروع ہوگی۔

سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اور تیسرا 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل میچز 25، 27 اور 29 مارچ کو کھیلے جانے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.