نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بین الاقوامی ہوائی سفر کے حوالے سے پالیسی پر نظر ثانی کرتے ہوئے پاکستان آنے والے کورونا نیگٹیو مسافروں کیلئے گھر پر قرنطینہ کی شرط ختم کردی۔
این سی او سی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے آئے کورونا پازیٹو مسافر گھر پر قرنطینہ ہوں گے۔
مراسلے کے مطابق برطانیہ، یورپ، کینیڈا، چین، ملائیشیا سے براہ راست پروازوں میں 40 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری رہے گا۔
Comments are closed.