بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستانی حکام افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، ذرائع

پاکستانی حکام 16جولائی کو افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

 سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ پیش آئے واقعے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، واقعے کی تحقیقات سے متعلق افغان حکومت کو آگاہ رکھا جارہا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان سفیر اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، سفارتکاروں ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی کے لیے پرعزم ہیں ، اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔

افغان وزارت خارجہ نے بیان میں پاکستان سے سفارتی عملے کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ امن اور ترقی کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں، دہشتگرد فرار ہو رہے ہیں۔

افغان وزارت خارجہ نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کو اغواء اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.