بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک، آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) حکام کے درمیان مذاکرات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آج واشنگٹن میں نئی حکومت کے آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات شروع ہوں گے، جس میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے کے اعلان کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی قسط دینے کا فیصلہ کرے گا، آئی ایم ایف نئی حکومت کے تحفظات پر بھی گفتگو کرے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے اہم شخصیات مذاکرات میں ورچوئل حصہ لیں گی۔ مذاکرات میں سبسڈیز، ایمنسٹی اور نئی شرائط پر غور بھی ہوگا۔

انٹربینک میں کاروبار کی بندش پر ڈالر کا بھاؤ 181 روپے 55 پیسے ہے۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پیریز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات میں مدد کا منتظر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.