پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ میرا پاسپورٹ تو نیب نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے، پھر باہر کیسے جانا ہوگا؟
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نیب کی جانب سے ای سی ایل میں نام ڈالنے کی سفارش پر اپنا موقف دے دیا۔
احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کا پاسپورٹ تو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے، پھر باہر کیسے جاسکتاہوں؟
انہوں نے کہا کہ نالائقو پاسپورٹ کہیں گم تو نہیں کردیا۔
واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔
نیب نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔
Comments are closed.