اسلام آبادکی احتساب عدالت نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس میں شریک ملزم محمد حنیف کا مکمل طبی معائنہ کرانے کا حکم دے دیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے کی۔
دورانِ سماعت آصف زرداری کی جانب سے 1 روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی۔
اڈیالہ جیل کے حکام اور جیل میڈیکل افسر ڈاکٹر خلیل عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے شریک ملزم محمد حنیف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
ملزم محمد حنیف نے عدالت کو بتایا کہ دل کی تکلیف میں مبتلا ہوں، جیل حکام نے میرے ٹیسٹ نہیں کروائے، جیل میں بے ہوش بھی ہو چکا ہوں لیکن میری انجیو گرافی نہیں کروائی گئی، ایک ہفتہ جیل اسپتال میں رکھا گیا لیکن کوئی علاج اور ٹیسٹ نہیں کروائے گئے۔
جیل کے ڈاکٹر نے عدالت کو بتایا کہ اڈیالہ جیل میں انجیو گرافی کی سہولت نہیں ہے۔
جج اعظم خان نے کہا کہ عدالت کے لیے پہلے زندگی اہم ہے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ملزم محمد حنیف کا مکمل طبی معائنہ کروانے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.