پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما نئیر حسین بخاری نے کہا کہ عوام نے بھی دیکھ لیا کہ یوٹرن خان کتنا ڈٹ کر کھڑا ہے، پوری پارٹی دفاع کرتی رہی اور عمران خان نے اسی بیان پر معافی مانگ لی۔
اپنے بیان میں نئیر بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا حالیہ بیان ایک اور یوٹرن ہے، عمران خان نے معافی مانگ کر توہینِ عدالت تسلیم کرلی۔
نئیر بخاری نے کہا کہ عمران خان کے معافیاں مانگنے کا وقت شروع ہو چکا ہے، خاتون جج کے بعد عمران خان اب پوری قوم سے بھی معافی مانگیں گے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان بند گلی میں پھنس چکے ہیں۔
Comments are closed.