بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب، ذرائع

پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوں گے۔

اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں مِنی بجٹ کے خلاف ون پوائنٹ ایجنڈے پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دوسری طرف پیپلز پارٹی نے منی بجٹ اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

پی پی کے ارکان پارلیمان بلاول بھٹو کی قیادت میں کل پارلیمنٹ کے باہر احتجاج بھی کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.