بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم کے کوویڈ ٹیسٹ رزلٹ منفی آگئے

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دبئی پہنچنے کے بعد کوویڈ ٹیسٹ کے رزلٹ منفی آگئے۔

ٹیم کل سے ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی پاکستان ٹیم پہلا وارم اپ میچ 18 اکتوبر کو کھیلے گی۔

گزشتہ روز دبئی پہنچنے کے بعد ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج منفی آنے کے بعد قومی اسکواڈ کے ارکان کو اکٹھے سرگرمیوں کی اجازت مل گئی۔

ترجمان کے مطابق قومی اسکواڈ نے دبئی کے ہوٹل میں پہلے روز 2 گھنٹے سے زائد کا جم سیشن کیا۔

کھلاڑیوں نے ریکوری کے لیے پول سیشن میں بھی حصہ لیا، اسکواڈ اتوار کو دبئی میں نیٹ سیشنز کا آغاز کرے گا۔

قومی ٹیم کا پہلا سیشن شام 6 بجے سے آئی سی سی اکیڈمی میں شیڈولڈ ہے۔

قومی ٹیم کو میگا ایونٹ میں اپنے پہلے میچ سے قبل 2 وارپ میچز بھی کھیلنا ہیں، جو 18 اکتوبر کو ویسٹ انڈیز اور 20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.