free nyc hookups hookup Wyoming being honest about wanting hookup reddit free amarillo hookups edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی 20 ورلڈ کپ: قومی اسکواڈ کی کوویڈ 19پروٹوکولز پر بریفنگ

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پروٹوکولز پر بریفنگ مقامی ہوٹل میں دی گئی ۔

چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب سومرو نے کھلاڑیوں کو میڈیکل پروٹوکولز پر بریفنگ دی۔

میگا ایونٹ کے لئے آئی سی سی نے خصوصی کوویڈ 19 پروٹوکولز ترتیب دیئے ہیں، انہی پروٹوکول کی روشنی میں لیکچر دیا گیا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں پانچ دن باقی رہ گئے ہیں،17 اکتوبر سے ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا

پی سی بی کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 13 اکتوبر کو ہوگی، اس سے قبل لیے گئے دونوں کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے رزلٹ منفی آئے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کا ٹریننگ کیمپ لاہور میں جاری ہے جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.